15
Dec
21

مجرم کون



مسلمان بے چارہ زیادہ سے زیادہ کیا ملاوٹ کرلے گا۔۔ مرچ میں برادہ پیس لے گا۔۔ دودھ میں پانی ڈال لے گا۔۔ چائے کی پتی میں باتھو پیس لے گا.

برصغیر کے لوگ ملاوٹ کے مفہوم سے ناآشنا تھے۔ گھروں میں دیسی گھی، گڑ، شکر، لسی، دودھ، مکھن، دیسی مرغیاں، دیسی انڈے، بکرے، دنبے وغیرہ کا گوشت استعمال کیا جاتا تھا۔۔ نہانے کے لیے کالا صابن ہوتا تھا۔۔ برتن دھونے کے لیے مٹی، ریت اور کالا صابن استعمال ہوتا تھا۔۔
یہ برصغیر کا حقیقی چہرہ تھا۔۔ یہی یہاں کا معیار تھا اور یہی رواج بھی۔۔

پھر بھوکے ننگے، لالچی، چور ذہن انگریز میدان میں آئے۔ تب “مصنوعات” کا رواج نکلا. “مصنوعات” کیا تھیں۔”مصنوعی” چیزیں. انسانی تخلیق۔ مقصد صرف پیسہ کمانا تھا۔۔

جو آج پوری دنیا کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں ان عالمی جعل سازوں نے “ولایتی” کونسیپٹ متعارف کرایا۔۔
بالکل ایسے جیسے آج ہر دو نمبر اور گھٹیا پروڈکٹ کو “چائنہ” کہہ لیا جاتا ہے۔۔
دیسی گھی کے مقابلے میں ولائتی گھی آگیا۔۔ کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کا تحفہ انہی انگریزوں کی کرم نوازی ہے۔۔
دیسی مشروبات (ستو، لسی، دودھ) وغیرہ کے مقابلے میں ولائتی کیمیکل ملے مشروبات (کوکا کولا، سیون اپ) وغیرہ انہی انگریزوں کا تحفہ ہےجو ملاوٹ نہیں کرتے۔

گڑ ،شکر کے مقابلے میں گنے کے رس میں مضر صحت کیمیکل کی ملاوٹ سے چینی بنا کرعوام کواس طرف لگا دیا گیا۔پوری قوم کو ذیابیطس مبارک ہو انگریز ملاوٹ نہیں کرتا

دودھ خالص ہوتا تھا اور دودھ سے بنی تمام اشیاء بھی۔۔ نیسلے کمپنی (ان کی ہے جو ملاوٹ نہیں کرتے) نے جعلی دودھ متعارف کرایا۔۔ الحمد للہ کیمیکل ملا دودھ ساری دنیا کو بیچنے کا سہرا اسی کمپنی کے سر ہے جو ملاوٹ نہیں کرتی۔ سچ کہوں تو بہت ساری پروڈکٹ جن کو دودھ کہا جاتا ہے ان میں دودھ نام کی سرے سے کوئی چیز نہیں ہوتی۔ شکر ہے عدالت نے پابندی لگائی اور اب ٹی وائٹنر وغیرہ لکھنے لگے ہیں

علاج معالجہ طبیب ہی کرتے تھے جس سے انسان واقعی تندرست بھی ہوجاتا تھا۔۔ انہی عالمی جعل سازوں نے انگریزی کیمیکل ملی ادویات متعارف کرائیں جن سے انسان روز بروز نت نئی بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے۔۔ جب سے انگریزی ادویات کا دور دورہ ہوا ہے شاید ہی کوئی انسان روئے کائنات پر صحت مند بچا ہو۔۔مقصد کیا تھا۔۔ صرف اور صرف پیسہ کمانا۔۔ آج بیماریوں کا یہ عالم ہے کہ ہر گھر میں ہزاروں کی ادویات جا رہی ہیں اور صحت مند پھر بھی کوئی نہیں ہورہا۔۔۔ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ انگریز ملاوٹ نہیں کرتا۔۔ ملاوٹ والی ساری اشیاء مسلمانوں کی ہیں۔۔

حضرات ذی وقار۔۔ انگریز مضر صحت کیمیکلز سے کیا کیا بنا کر بیچ رہا ہے زرا ایک نظر ادھر کیجیے۔ دودھ، مکھن، گھی، آئس کریم، خشک دودھ، کیچپ، چینی، رنگ برنگی فوڈ آئٹمز، مشروبات، ڈبے والے جوس، کاسمیٹکس، میڈیسن، پھلوں کو پکانے کیلیے رنگ برنگے کمیکل۔۔۔ اور جانے کتنی لمبی لسٹ ہے جس کا احاطہ کرنا شاید بس سے باہر ہے۔۔لیکن ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا۔۔ یعنی حد ہے ذہنی غلامی کی۔۔

مسلمان بے چارہ زیادہ سے زیادہ کیا ملاوٹ کرلے گا۔۔ مرچ میں برادہ پیس لے گا۔۔ دودھ میں پانی ڈال لے گا۔۔ چائے کی پتی میں باتھو پیس لے گا۔۔

اصل چور تو یہ ہیں جو سرمائے کی آڑ میں شیمپو، صرف، صابن سے لے کر روزمرہ استعمال کی ہر چیز میں مضر صحت کیمیکلز کا دھڑا دھڑ استعمال کر رہے ہیں اور الزام جب بھی لگتا ہے بے چارے سازش کا شکار مسلمانوں پر لگتا ہے جن کی بے ایمانی بھی بڑی محدود سی ہے۔۔

براہ کرم ذہنی غلامی سے نکلیں اور خود کو درست کریں۔۔ ملاوٹ، جھوٹ، دھوکہ جیسی چیزیں ہمارا ورثہ نہیں ہیں۔۔ یہ معصوم صورت عیاروں کی چالیں ہیں جو دنیا بھر کو رنگی برنگی مصنوعات کے نام پر مضر صحت کیمیکل بیچنے میں مصروف ہیں

14
Dec
21

اللہ کے نعمتوں کی قدر کریں


‏کسی بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا :
یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں ؟ جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے؟
وزیر نے کہا :
بادشاہ سلامت ، اپنے کسی خادم پر قانون نمبر ننانوے کا استعمال کر کے دیکھیئے
‏بادشاہ نے پوچھا :
اچھا ، یہ قانون نمبر
ننانوے کیا ہوتا ہے ؟
وزیر نے کہا :
بادشاہ سلامت ، ایک صراحی میں ننانوے درہم ڈال کر ، صراحی پر لکھیئے اس میں تمہارے لیئے سو درہم ہدیہ ہے ، رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر ادھر اُدھر چھپ جائیں
‏اور تماشہ دیکھ لیجیئے
بادشاہ نے یہ تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور جیسے وزیر نے سمجھایا تھا ، ویسے ہی کیا ، صراحی رکھنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا اور چھپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا .
دستک سن کر اندر سے خادم نکلا، صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا . درہم گِنے تو ننانوے نکلے،
‏جبکہ صراحی پر لکھا سو درہم تھا . خادم نے سوچا : یقیناََ ایک درہم کہیں باہر گرا ہوگا . خادم اور اس کے سارے گھر والے باہر نکلے اوردرہم کی تلاش شروع کر دی
ان کی ساری رات اسی تلاش میں گزر گئی خادم کا غصہ اور بے چینی دیکھنے لائق تھی ۔ اس نے اپنے بیوی بچوں کو سخت سست بھی کہا
‏کیونکہ وہ درہم تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے.
کچھ رات صبر اور باقی کی رات بَک بَک اور جھَک جَھک میں گزری
دوسرے دن یہ ملازم محل میں کام کرنے کیلئے گیا تو اس کا مزاج مکدر ، آنکھوں سے جگراتے ، کام سے جھنجھلاہٹ ، شکل پر افسردگی عیاں تھی .
‏بادشاہ سمجھ چکا تھا کہ ننانوے کا قانون کیا ہوا کرتا ہے
لوگ ان 99 نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہیں. اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سر گرداں رہ کر گزار دیتے ہیں جو انہیں نہیں ملی ہوتی
‏اور وہ ایک نعمت بھی الله کی کسی حکمت کی وجہ سے رُکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا الله کیلئے بڑا کام نہیں ہوا کرتا.

لوگ اپنی اسی ایک مفقود نعمت کیلئے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ننانوے نعمتوں کی لذتوں سے محروم مزاجوں کو مکدر کر کے جیتے ہیں .
‏حاصل ہو جانے والی ننانوے نعمتوں پر الله تبارک و تعالٰی کا احسان مانیئے اور ان سے مستفید ہو کر شکر گزار بندے بن کر رہیئے۔

17
Jul
14

روزہ سے متعلق سوالات و جوابات


28
May
14

If Allah wants to do good to somebody, He afflicts him with trials


If Allah wants to do good to somebody, He afflicts him with trials
[Sahih Bukhari: Volume 7, Book 70, Number 548]

Narrated Abu Huraira (Radi Allah Anhu): Allah’s Apostle (sal-allahu- alleihi-wasallam ) said, “If Allah wants to do good to somebody, He afflicts him with trials.

[Sahih Bukhari: Volume 7, Book 70, Number 545]


Narrated Abu Sa’id Al-Khudri and Abu Huraira (Radi Allah Anhu): The Prophet Muhammad (sal-allahu- alleihi-wasallam ) said, “No fatigue, nor disease, nor sorrow, nor sadness, nor hurt, nor distress befalls a Muslim, even if it were the prick he receives from a thorn, but that Allah expiates some of his sins for that.”
 

[Sahih Bukhari: Volume 7, Book 70, Number 547]

Narrated Abu Huraira (Radi Allah Anhu): Allah’s Apostle (sal-allahu- alleihi-wasallam ) said, “The example of a believer is that of a fresh tender plant; from whatever direction the wind comes, it bends it, but when the wind becomes quiet, it becomes straight again. Similarly, a believer is afflicted with calamities (but he remains patient till Allah removes his difficulties. ) And an impious wicked person is like a pine tree which keeps hard and straight till Allah cuts (breaks) it down when He wishes.”

26
Apr
14

حیض کے بعد غسل سے قبل ہی بیوی سے جماع کرنے سے توبہ کا طریقہ


مسنون دعائیں

حیض کے بعد غسل سے قبل ہی بیوی سے جماع کرنےکا گناہ، کفارہ اور توبہ کا طریقہ

مزید پڑھئے

ضرور پڑھئے اور دوستوں سے بھی شئیر کرکے دین مبین کی خدمت کریں

View original post

10
Mar
14

عذاب جہنم سے پناہ مانگنے کی دعا


عذاب جہنم سے پناہ مانگنے کی دعا

مسنون دعائیں

عذاب جہنم سے پناہ مانگنے کی دعا

View original post

14
Feb
14

اسلام کا نظام معیشت


مسنون دعائیں

تفصیلی مضمون دیکھنے کے لئے مضامین کے سیکشن میں جائیں۔

مضامین

View original post

14
Feb
14

وقت کی اھم ضرورت


مسنون دعائیں

تفصیلی مضمون دیکھنے کے لئے مضامین کے سیکشن میں جائیں۔

مضامین

View original post

06
Jan
14

صبح و شام کی تسبیح


06
Jan
14

ظالم نہ بنائے جانے کی دعا


05
Dec
13

مغربی معاشرہ اور مسلمان


06
Nov
13

دعائے قنوت اردو ترجمہ کے ساتھ





website Stats

  • 477,900 Hits

Enter your email address to follow this Website and receive notifications of new updates by email.

Join 579 other subscribers

Top Posts

Adnan Chamkani Islamic Videos

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

Follow me on Twitter


Put n Carry

Mega Mart

IT Professionals & Web Solutions

IT Products, Troubleshooting, Website Hosting, Web Development Services Providers All over Pakistan

ارتقاءِ حيات

انسانی شعور کو جِلا بخشنے کی مبہم کوشش

مسنون دعائیں

قرآن مجید و حدیث سے مستند دعائیں جو برکت و رحمتوں کا خزانہ ہیں۔

داستان ستم

ظالم و شاطر لوگوں کی سچی کہانیاں

فانی دنیا

یہ دنیا فانی ہے۔۔۔اور آخرت کی زندگی دائمی ہے۔

Pukhto Adab aw Tareekh

Pukhto Shairy aw adabi Tolani

Al-Quraan Al-Kareem - القرآن الکریم

A Portal of The Holy Qura'an | Islamic Articles | Speaches | Hamd o Naat | Poems | Wallpapers

Xpert Computers | Sales & Services Peshawar

Desktops - Laptops - Accessories